کچا سوت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کمزور سُوت، بغیر بٹا سُوت (بے نٹا سوت)، کچّا دھاگا۔ "جیسے وہ کچا سوت تھا کہ بس ایک جھٹکے میں ٹوٹ گیا۔" ( ١٩٨٦ء، خیمے سے دور، ٨١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچا' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'سوت' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو غواصی کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کمزور سُوت، بغیر بٹا سُوت (بے نٹا سوت)، کچّا دھاگا۔ "جیسے وہ کچا سوت تھا کہ بس ایک جھٹکے میں ٹوٹ گیا۔" ( ١٩٨٦ء، خیمے سے دور، ٨١ )
جنس: مذکر